29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کے ایس ای میںآ ج بھی اُتارچڑھاوٴ، انڈیکس11933پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج سرگرمیاں اتار چڑھا وکا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے11900 کی سطح کو برقرار رکھا۔ منگل کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا مگر مالیاتی اداروں کی خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا ۔ ایم سی بی بینک کے اچھے مالیاتی نتائج نے بھی انڈیکس کو11900 کی سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوئے ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس17 پوائنٹس اضافے کے بعد11933 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم گیارہ کروڑ شیئرز رہا ۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت98 پیسے اضافے کے بعد16 روپے66 پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس45 پوائنٹس اضافے کے بعد11599 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اتار چڑھاو کا یہ سلسلہ مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔