تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کلے کورٹ پر رافیل نڈال کو ہرانا مشکل نہیں،جوکووچ کا دعویٰ

جنگ نیوز -
نیویارک...ٹینس کے عالمی نمبر دو کھلاڑی نواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ کلے کورٹ پر رافیال نڈال کو ہرانا مشکل نہیں ، انجری سے واپس آکر وہ عالمی نمبر ایک کو شکست دینا چاہتے ہیں۔اس سال24 میچز میں ناقابل شکست رہنے والے سربیا کے نواک جوکوچ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد سربین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔جوکووچ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ہمیشہ ناقابل شکست نہیں رہتا لیکن وہ رواں سال عمدہ کارکردگی کے بعد آئندہ میچز میں بھی اچھے نتائج دینے کیلئے پراعتماد ہیں۔ گزشتہ ماہ میامی اوپن کے فائنل میں نڈال کو شکست دینے سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور کلے کورٹ پر نڈال کو شکست دینے کیلئے پرامید ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.