29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حکومت نے7 لاکھ نئے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نشاندہی کرلی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے کے لیے حکومت نے7 لاکھ نئے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نشاندہی کی ہے۔ اسلام آباد میں تاجروں اور صنعتکاروں سے آئندہ بجٹ کے حوالے ہونے والی ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ حکومت نے7 لاکھ نئے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نشاندہی کی ہے، جس کا مقصد کا مقصد ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت آمدنی میں اضافے کے لیے مختلف وسائل تلاش کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہر آمدن خواہ وہ کسی بھی وسیلے سے ہو اس پر ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔زراعت پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زراعت پر ٹیکس عائد کرنا صوبوں کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر2009 سے اپریل2011 تک40 ارب روپے مالیت کے50 ہزار چیکس سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔