تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث58 افراد گرفتار کرلئے، رحمان ملک

جنگ نیوز -
کراچی...وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کاکہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث58 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے، ایسے بھی ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور پکڑے ہیں جن کے پاس سو سے پانچ سو تک سمیں برآمد ہوئی ہیں ۔وزیراعلی ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ شہر میں امن قائم کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے پیشکش کی کہ وہ آئی ایس آئی سے متعلق اراکان اسمبلی کوان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے تیارہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایاکہ غیر رجسٹرڈ سموں کے خلاف تیس دن بعد ایف آئی اے اور پولیس کارروائیوں کا آغاز کردے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.