29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیر اعلیٰ شہبازشریف سے لیاقت بلوچ کی ملاقات
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بھی برف پگھلنے لگی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملاقات کی ہے، لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مشرف دور میں جماعت کے کارکنوں کیخلاف قائم مقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور لیاقت بلوچ کے درمیان یہ ملاقات سوا گھنٹے تک جاری رہی ،بعد میں لیاقت بلوچ نے جیو نیوز کے نمائندے عرفان نذیر کو بتایا کہ شہبازشریف سے ملاقات کسی کی سیاسی تنہائی دور کرنے کیلئے نہیں تھی، بلکہ انہوں نے تعلیمی اداروں میں بورڈ آف گورنر اور مشرف دور میں جماعت کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمات کی بات کی ،جس پر شہباز شریف نے مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملاقات میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کو باہمی ملی بھگت کا نتیجہ قرار دیا جس پر شہباز شریف وضاحتیں ہی کرتے رہے۔