تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سپریم کورٹ میں پورٹ قاسم اتھارٹی تقرر کیس کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پورٹ قاسم اتھارٹی تقرر کیس میں سپریم کورٹ نے ادارے کے چیئرمین اور پورٹس اینڈ شپنگ کے سیکریٹری اورڈپٹی سیکریٹری کو عدالت میں جمعرات تک حاضر ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔مقدمہ کی سماعت جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ جسٹس جاویداقبال نے ریمارکس میں کہاکہ اتھارٹی میں70 فیصد تک بڑے لوگوں کے رشتہ دار بھرتی ہیں، غیرقانونی تقرریوں کوبالاآخر ختم ہونا ہے۔ مغلیہ دور کے شاہانہ اختیارات کا استعمال اب بند ہونا چاہیے، پورٹ قاسم اتھارٹی میں90فیصد تقرریاں دو حلقوں سے ہوئی ہیں،بے روزگاری سارے ملک میں ہے، صوبائی کوٹے کو مکمل نظر انداز کردیا گیا۔ ملازمتیں ضرور دیں مگر میرٹ کا خیال رکھیں۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں جتنی اقربا پروری ہوسکتی تھی ہوئی ہے ، ایک شخص کو گریڈ18 میں تعینات کرکے19 اور پھرچند روز میں گریڈ20 میں ترقی دے دی گئی پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین رئیرایڈمرل ریٹائرڈ محمد شفیع، سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ محمد سلیم اورڈپٹی سیکریٹری ضمیر فاروقی کو جمعرات کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ افسران پیش نہ ہوئے تو انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ مقدمہ کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.