29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسفند یار ولی کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میںامن پر گفتگو
جنگ نیوز -
دلی…بھارت کے دورے پرگئے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے تفصیلی ملاقات کی اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بھارتی وزیراعظم نے دلی میں سرکاری رہائش گاہ پراسفندیار ولی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔ اس موقع پر بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکرمینن، سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اسفندیار ولی نے جیونیوز کو بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں خطے کی صورت حال اورپاک، بھارت تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بھارتی وزیر اعظم نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کے دور میں ہی پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجانے چاہئیں جبکہ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جن ہم اچھے ہمسائیوں کی طرح رہیں اور تمام مسائل پر امن طور پر بات چیت سے حل کئے جائیں۔انہوں نے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔