29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاہور:شاہدرہ میں مشتعل مظاہرین کا لیسکو دفتر پر حملہ،توڑپھوڑ
جنگ نیوز -
لاہور…شاہدرہ لاہور میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگوں نے لیسکو کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی،مظاہرین نے دفتر کے رکارڈ اور فرنیچرکو آگ لگا دی ۔کوٹ عبدالمالک اور شاہدرہ کے علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے جی ٹی روڈ پر ٹائر جلائے اورروڈ بلاک کردی۔ مشتعل مظاہرین شاہدرہ میں لیسکو کے سب ڈویژنل آفس پر حملہ کردیا جس پر وہاں موجود عملے نے دوڑ لگا دی۔ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی رکارڈ ضائع کر دیا اور میز کرسیاں اور فائلیں نکال کر دفتر آگ لگا دی۔ مظاہرین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر لیسکو اور پیپکو کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے اگر یہی صورت حال رہی تو احتجاج جاری رکھیں گے۔