تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

نیشنل بینک ، لوٹے اور سوئی سدرن کا مالیاتی نتائج کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…نیشنل بینک ، لوٹے پاکستان اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری مالیاتی نتائج کے مطابق نیشنل بینک کو جنوری سے مارچ2011 کے دوران چار ارب22 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اور اس کی فی حصص آمدنی3 روپے14 پیسے رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں بینک کو چار ارب اکیس کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اوراس کی فی حصص آمدنی3 روپے14 پیسے رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں بینک کو چار ارب اکیس کروڑ روپے کا خالص منافع ہواتھا اوراس کی فی حصص آمدنی3 روپے تیرہ پیسے رہی ۔لوٹے پاکستان کو جنوری سے دو ارب48 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اوراس کی فی حصص آمدنی1 روپے64 پیسے رہی ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کو جولائی سے مارچ2011 کے دوران دو ارب23 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اوراس کی فی حصص آمدنی دو روپے66 پیسے رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.