29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
مالدیپ میںدنیا کا پہلا سمندر پر تیرتا ہوا گولف کورس تیار کیا جائیگا
جنگ نیوز -
مالے …مالدیپ بحرِ ہند کے کھلے سمندر میں واقع ہیں جہاں اب دنیا کا سب سے پہلا سمندر پر تیرتا ہوا گولف کورس تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جو ہالینڈ کی ایک کمپنی کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے ۔تقریباً500ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس گولف کورس کو سمندر میں دنیا کے سب سے پہلے گولف کورس کا اعزاز حاصل ہوگا جس کا کُل رقبہ 18ہولز پر مشتمل ہوگا۔شمسی توانائی سے چلنے والے اس گولف کورس میں رہائشی کمرے اور کنونشن سینٹر بھی تیار کیے جائینگے۔واضح رہے کہ مالدیپ کی حکومت کا ماننا ہے کہ اگر سمندر میں گولف کورس کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوا تو سمندر میں ایسے مزید پراجیکٹس متعارف کروائے جائینگے جس کے تحت سمندر کی بُلند ہوتی سطح کو معمول پر رکھنے کی کوشش کی جائیگی۔