تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کراچی دھماکے میں جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایک لاش میں سے دو دھاتی ٹکڑے اور ایک اسکرو بھی نکلا ہے، جاں بحق ہونے والے چاروں افراد ڈاکٹر شازیہ، سب لیفٹنٹ محمد اقبال، عمر فاروق اور محمد شریف کی لاشوں کو جناح اسپتال کے مردہ خانے لایا گیا جہاں ایک خاتون سمیت میڈیکو لیگل ڈاکٹرز کی چار رکنی ٹیم نے ان کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک ایم ایل او ڈاکٹر جلیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام لاشوں کے سر اور گردن کے حصوں پر سب سے زیادہ زخم تھے ، بعض لاشوں کی ٹانگوں پر بھی زخم آئے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام لاشوں کے بائیں جانب زخم ہیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایک ہی سمت میں بیٹھے تھے۔ ڈاکٹر جلیل نے بتایا کہ ایک لاش سے دو دھاتی ٹکڑے اور ایک اسکروو بھی ملا ہے جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ تمام لاشوں کے کپڑے بھی مزید تجزیے کے لیے سیل کر لیے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پاکستان نیوی کے اہلکار لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اپنے ساتھ لے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.