تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

جنگ نیوز -
ماسکو ... روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔میزائل آبدوزسے داغاگیا۔ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل سنیوا کا تجربہ قطب منجمد شمالی کے بیرنتس سمندرمیں yekaterinburgنیو کلیئر پاور سب میرین سے کیا گیا اور اس نے ساحلی علاقے جزیرہ کمچاتکا میں کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔بیان کے مطابق زیر آب میزائل تجربے کا مقصد میزائل اسٹریٹیجک ایٹمی قوتوں کو آزمانا تھا۔بیان میں میزائل کی قسم کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے ۔روس نے سنیوا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات دوہزارسات سے شروع کیے ۔یہ میزائل گیارہ ہزارکلومیٹرسے زائد فاصلے تک اپنے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.