29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
بھارت : انتہا پسند سیاسی جماعت نے امیتابھ کی فلم کی عکس بندی رکوا دی
جنگ نیوز -
ممبئی ... بھارت میں انتہا پسند سیاسی جماعت نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی نئی فلم بدھا کی عکس بندی رکوا دی ۔ ممبئی میں انتہا پسند تنظیم ”مہاراشٹر نؤ نرمان سینا “نے امیتابھ بچن کی نئی فلم بدھا کی شوٹنگ رکوا دی، تنظیم کا الزام ہے کہ فلم میں کام کرنے والے40 غیر ملکی ڈانسروں کے پاس ورک پرمٹ نہیں ہے۔ممبئی پولیس نے فلمی رقاصوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے ۔