29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
افغانستان سے فوج کے انخلا کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ،رابرٹ گیٹس
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج کے انخلا پرابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔یہ بات انھوں نے واشنگٹن میں اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ امریکی وزیردفاع نے کہا کہ جولائی میں افغانستان سے فوجیوں کی واپسی شروع ہورہی ہے تاہم اب تک اس بات کافیصلہ نہیں ہواہے کہ ابتدائی طور پرکتنے فوجی واپس بلائے جائیں گے۔ رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی واتحادی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی جانب سے تاحال اس سلسلے میں سفارشات موصول نہیں ہوئی ہیں۔