29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاہور : شالیمار میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور : شالیمار میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے شالیمار میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے دو ملزم پکڑے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔بھگوان پورہ رانا چوک کے رہایشی اشرف کے گھرمیں 4 ڈاکوداخل ہوئے اور اہلخانہ کویرغمال بنا کرزیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ دو ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو ئے جبکہ پیدل جانے والے دوڈاکوؤں کو اہلخانہ نے تعاقب کے بعد قابو کر کے پولیس کے حوالے کردیا ۔تاہم ان کے پاس سے کچھ برآمد نہ ہوا۔7 تولے سونا اور 40 ہزارکی رقم موٹر سائیکل پرفرارہونے والے ڈاکوساتھ لے گئے۔گرفتار ملزمان کی اعجاز اور علی رضا کے نام سے شناخت ہو ئی ہے۔جبکہ فرار ہونے والوں میں خالد اور نصیر شامل ہیں جن کی تلا ش جاری ہے۔