تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کراچی : گلشن کنیز فاطمہ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی : گلشن کنیز فاطمہ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے گلشن کنیز فاطمہ میں فائرنگ کے واقع میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، گزشتہ روز فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ اسپیشل برانچ میں تعینات پولیس سب انسپکٹر زخمی ہوا تھا۔پویس کے مطابق گلشن کنیز فاطمہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے22 سالہ راحت کو زخمی کر دیا جسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔ پولیس کے مطابق قیوم آباد پل کے قریب ڈیفنس ویو کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے 30 سالہ نوید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے اور مسلح شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کی مداخلت پر حوالے کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے34 سالہ غلام محمد زخمی ہو گیا، جبکہ سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے شعیب نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.