تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ٹوبہ ٹیک سنگھ:7 روز سے جاری بجلی کی بند ش کیخلاف دیہاتیوں کااحتجاج

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ:7 روز سے جاری بجلی کی بند ش کیخلاف دیہاتیوں کااحتجاج

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے عیس پور میں 7 روز سے بجلی کی بند ش کے خلاف دیہاتیوں نے واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹرالیاں کھڑی کر کے گوجرہ روڈ بلاک کردی۔نواحی گاؤں چک 384 عیس پور میں بجلی کا ٹرانسفارمر جلنے کی باعث گاؤں کی بجلی بند ہونے کی وجہ سے رہائشیوں نے ٹریکٹر ٹرالیاں واپڈا کے دفتر کے سامنے کھڑی کر دیں اور واپڈا کے خلاف بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور گوجرہ روڈ پر ٹرالیاں کھڑی کر کے بلاک کر دی ۔روڈ بلاک ہونے کے باعث ٹریفک کا نطام معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔دیہاتیوں کے مطابق جب تک گاؤں کی بجلی بحال نہیں ہو گی احتجاج جاری رہیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.