تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پشاور:صدرکے ایک شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
پشاور:صدرکے ایک شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی

پشاور…پشاورصدر میں واقع شاپنگ سنٹر میں لگنے والی آگ پر دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا تاہم آتشزدگی سے شاپنگ سنٹر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ۔ پشاور صدر روڈ پر واقع شاپنگ سنٹر میں رات کے وقت اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے فضا میں دور دور تک دیکھائی دے رہے تھے ۔ آگ سے قریبی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔فائربریگیڈ اور ریسکیو1122 عملے نے دو گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ آتشزدگی سے شاپنگ سنٹر میں جوتے، کاسمیٹکس، کپڑے سمیت دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ دھواں میں دم گھنٹے سے متاثرہ شاپنگ سنٹر کے ملازم دلبرشاہ کی حالت غیر ہوگئ جس سے فوری طور پر بحفاظت نکال کر قریبی کنٹونمنٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو 1122 کا اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.