تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کیٹ میڈلٹن شادی میں ملکہ برطانیہ سے اُدھار لیا گیا تاج پہنیں گی

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…ملکہِ برطانیہ کے پوتے پرنس ولیم کی شادی رواں ہفتے انجام پائے گی تاہم اب تک ان کی ہونے والی بہو کیٹ میڈلٹن کے لباس اور سر پر پہنے جانے والے لوازمات صیغہِ راز میں رکھے گئے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پرنس ولیم کی منگیتر کیٹ میڈلٹن29اپریل کو شادی کے دن پھولوں سے بنے تاج کے بجائے ملکہِ برطانیہ کا ہیروں جڑا تاج اُدھار لیکر پہنیں گی۔واضح رہے کہ ملکہِ برطانیہ کے ذاتی جواہرات میں موجودیہ تاج 1919میں تیار کیا گیا تھا جسے اس سے قبل کوئین میری خود ملکہِ برطانیہ کیساتھ ساتھ ان کی بیٹی پرنسس این بھی پہن چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.