29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکا میں مکمل طور پر ٹافیوں کے ریپرزسے تیار کیا گیا ڈریس
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…اس جدید فیشن کے دور میں نت نئے ڈیزائن اور اسٹائل کے ملبوسات آئے دن متعارف کروائے جارہے ہیں اسی لیے خواتین بھی اپنے ملبوسات کے انتخاب میں نئے سے نیا فیشن اپنانے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہیں۔امریکی ریاست وسکوسن میں رہائش پذیر ماں اور بیٹی نے بھی جدید دور کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئی اپنے پارٹی ڈریس کو منفرد انداز میں تیار کیا ہے۔ہائی اسکول کی طالبعلم Tara Freyنامی لڑکی اپنی والدہKerrin کیساتھ مل کر پچھلے چھ سالوں سے اپنی گریجویشن کی خاص پارٹی کے لیے ٹافی کے ریپرز سے بنامنفرد لباس تیار کررہی ہے۔اس مقصد کے لیے یہ ماں بیٹی پچھلے کئی سالوں سے ایک مخصوص ٹافی کے ریپرز جمع کررہے تھے جنہیں اب باقاعدہ ایک مغربی طرز کے لباس کی شکل میں ڈھال دیا گیا ہے جبکہ لباس کیساتھ میچنگ کے لیے انہی ریپرز سے جوتے اور پرس بھی تیار کیے گئے ہیں۔