تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کراچی:رہائشی اور تجارتی علاقوں میں ساڑھے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں تین سے ساڑھے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ صنعتی علاقے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔ کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق کراچی میں بجلی کی طلب گرمی کی شدت میں اضافے میگاواٹ2400ہوچکی ہے۔ شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین سے چار گھنٹے ہے،جبکہ شہر کے بعض علاقو ں میں تکنیکی خرابی دور کرنے اور دیکھ بھال کے کاموں کیلئے بجلی کی فراہمی میں تعطل لوڈ شیڈنگ میں شمار نہیں کیا جاتا جن علاقوں میں بدھ کے روز مینٹی ننس شٹ ڈاؤن کیاجارہاہے ان میں کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر27،پرسٹن ٹاؤن،غازی پمپنگ دارالسلام سوسائٹی ،نیا آباد سمیت مختلف علاقوں کے پی ایم ٹیز پر کام کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.