29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
بھیرہ: بھائی کی بہنوں پر فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی
جنگ نیوز -
بھیرہ…بھیرہ کے علاقے سانیاں میں حساس ادارے کے ملازم نے دو جوان بہنوں کو گولیاں مار دیں جس سے ایک بہن ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق سرکلر روڈ سانیاں والا کے رہائشی یامین پہلوان کا بیٹا اور حساس ادارے میں ملازم اشرف منگل کے روز گھر پہنچا تو گھر کا دروازہ نہ کھو لنے پر ا سکی اپنی بہنوں16 سالہ صابرہ اور14 سالہ نورین سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر اس نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں صابرہ ہلاک اور نورین زخمی ہو گئی ،ملزم فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔