29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
تحفظ حقوق خواتین قانون سے متعلق اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ نے تحفظ حقوق خواتین قانون سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کیخلاف اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔ وفاقی شرعی عدالت نے تحفظ خواتین ایکٹ مجریہ 2006 کی بعض شقوں کیخلاف گزشتہ برس دسمبر میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں اسلامی شریعہ کے منافی قرار دیا تھا ۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کے فیصلے کا نفاذ22 جون2011 سے ہوگا ، اس فیصلے کیخلاف ایک غیر سرکاری ادارہ ویمن ایکشن فورم اور اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے اپیلیں دائر کیں جن میں وفاق اور وزارت قانون کو بھی فریق بنایا گیا۔ کیس کی مزیدسماعت 3 مئی کوکی جائیگی۔