تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اوکاڑہ: اراضی کے تنازع پر فائرنگ، تین افراد ہلاک

جنگ نیوز -
اوکاڑہ…اوکاڑہ کے نواح میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں3 افراد ہلاک ایک شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق نواحی قصبہ ٹھٹہ مسن کے قریب دریائے راوی کے پار زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں چیرا گروپ اور انواری واڈ گروپ کے مابین مسلح تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں چیرا گروپ کے دو افراد اقبال اور ناصر اعوان ہلاک اور ہادت نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔دوسری جانب انواری وٹو گروپ کاارشد نامی ایک شخص ہلاک ہوا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.