تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سرحد پر پاک افغان فورسز میں جھڑپ، تین افغان اہلکار ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…پاک افغان سرحد پر افغان نیشنل آرمی کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی پر پاکستانی اور افغان فورسز کی جھڑپ میں3افغان اہلکار ہلاک اور دو پاکستانی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے قریب افغان نیشنل آرمی نے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستانی فورسز اور افغان نیشنل آرمی میں جھڑپ ہوئی ۔جھڑپ میں افغان نیشنل آرمی کے3اہلکار ہلاک اور دو پاکستانی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔جھڑپ کے بعد پاک افغان سرحد اور انگور اڈہ بازارہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیاگیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.