29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لندن: کیٹ عام زندگی کی آخری رات فائیواسٹارہوٹل میں گزاریں گی
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی شہزادی بننے سے پہلے کیٹ میڈلٹن کی آخری رات ایک فائیواسٹارہوٹل میں بسر ہوگی۔کیٹ میڈلٹن جمعے کو شہزادہ ولیم سے شادی کے بعدعام شہری سے برطانوی شہزادی بن جائیں گی،لیکن اس سے پہلے ہی ان کے شاہانہ ٹھاٹ باٹ شروع ہوجائیں گے اورشادی سے پہلے عام شہری کی حیثیت میں وہ اپنی آخری رات بکنگھم پیلس کے نزدیک ایک فائیواسٹارہوٹل میں اپنی ماں کیرول اوربہن پیپا کے ساتھ گزاریں گی جہاں شہزادی کو آسائش وآرام فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔ ہوٹل کی آخری منزل پرواقع سوئٹ میں کیٹ کے قیام پر دو لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوگی۔