تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

فیس بک نے کیٹ میڈلٹن کا اکاؤنٹ جعلی کہہ کر بند کردیا!!!

جنگ نیوز -
بوسٹن …سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے کیٹ میڈلٹن کا اکاؤنٹ جعلی کہہ کر بند کردیاہے،جس پروہ بہت نالاں ہیں،ہوایوں کہ امریکی شہر بوسٹن کی ایک سائیکلسٹ کانام بھی کیٹ میڈلٹن ہے جن کا اکاؤنٹ بندکرتے ہوئے فیس بک نے جعلی اکاؤنٹ کھولنے کاالزام بھی لگایاہے۔بتیس سال کی میڈلٹن نے فیس بک کویقین دہانی کرائی اور اکاؤنٹ فعال بنانے کوکہا۔میڈلٹن کاکہنا ہے کہ میسا چوسٹسbicycling دکان پروہ کام کرتی ہیں جہاں ان سے برطانوی لہجے میں بات کرنے کو کہاجاتاہے۔کیٹ کاتعلقLouisville سے ہے۔امریکی کیٹ میڈلٹن کوجنوری میں اس مصیبت کا سامناکرناپڑاجب فیس بک پر ان کااکاونٹ اوپن نہیں ہورہاتھا۔اس کا کہناہے کہ فیس بک کوای میل کی اور پھر ٹوئٹر پر اپناپیغام چھوڑاکہ کیااس موقع پر اصل کیٹ میڈلٹن اسٹینڈ لے سکتی ہے۔سونے پر سہاگا،امریکی کیٹ میڈلٹن کی تمام تصاویر سے ٹیگ بھی ہٹا دئیے گئے۔ جانکاری پر پتہ چلاکہ ایک آسٹریلوی اور ایک برطانوی کیٹ میڈلٹن کااکاؤنٹ بھی بند کردیاگیاہے،ایک ہفتے بعد ان کااکاؤنٹ توکھل گیا،جس پر فیس بک کی ترجمان کاکہناتھا کہ یہ سب سکیورٹی کی وجہ سے کیاگیاتھا۔امریکی کیٹ میڈلٹن کہتی ہیں کہ شاہی خاندان کی بہواور ان میں کئی باتیں مشترک ہیں۔دونوں کے بال اور آنکھیں ایک جیسی ہیں اور اگر وہ 10 ہزارڈالراکٹھے کرنے میں کامیاب ہوجاتیں ہیں توسائیکل پرپرنس ولیم کی دلہن کے ساتھ ساتھ سفر بھی کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.