29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کترینہ کیف ایک بار پھر آئٹم سونگ پر قسمت آزمائی کرینگی
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ بیوٹی کترینہ کیف کا آئٹم سونگ شیلا کی جوانی تو ہٹ ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ،لیکن کترینہ فلمی دنیا میں اب بھی اِن ہیں اور آجکل پھر ایک ایساگانا کررہی ہیں جوبقول ان کے لوگوں کو مدتوں یاد رہے گا۔ کترینہ کیف شیلا کی جوانی کی شاندار کامیابی کے بعد اب ایک اور آئٹم سونگ کرنے جارہی ہیں۔اپنے آنیوالی فلم میرے برادر کی دلہن میں کترینہ کیف دکھائیں گی جلوے۔یہی نہیں کترینہ کے اس آئٹم نمبر کی کوریوگرافر دم مارو دم میں دپیکا پڈوکون کو ڈانس سکھانے والی انسٹرکٹر ہوں گی اور شاید اسی وجہ سے کترینہ نے یہ دعویٰ بھی کرڈالا ہے کہ اس دفعہ ان کے فینز انہیں شیلا کی جوانی سے بھی اچھا ڈانس پرفارم کرتے دیکھ سکیں گے۔