29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
چیمپئنز لیگ سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے شالکا کوہرادیا
جنگ نیوز -
برلن …چیمپینز لیگ سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے شالکا کو2-0 سے مات دے دی۔آج دوسرے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ اور بارسلونا ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔جرمنی میں ہونیوالے فرسٹ لیگ کے پہلے ہاف میں شالکا کے گول کیپر نے پہلے ہاف میں بہترین کھیل پیش کیا، لیکن67 ویں منٹ میں مانچسٹریونائیٹڈ کے راین گگز گول کرنے میں کامیاب ہوگئے، صرف دو منٹ بعد وین رونی نے ایک اورگول کرکے مہمان ٹیم کی برتری دگنی کردی۔یوں مانچسٹریونائیٹڈ نے میچ دوصفر سے جیت لیا۔ریال میڈرڈ اوربارسلونا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل فائنل کافرسٹ لیگ آج ہوگا۔