29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 12ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کا شکار رہیں اور انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ بدھ کو اروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران بارہ ہزار50 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر انڈیکس زیادہ دیر تک اس کو برقرار نہ رکھ سکا ۔انرجی اسٹاکس میں فروخت نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو محدود کردیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس14 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار947 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم14کروڑ شیئرز رہا ۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت32 پیسے اضافے کے ساتھ17 روپے ایک پیسے ہوگئی ۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس چھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار605 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رحجان مزید ایک دوروز برقرار رہ سکتا ہے۔