تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کل چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کل سے دو روزہ سرکاری دورے پر چین جا رہے، جہاں وہ وزارت خارجہ کے حکام سے پاک چین تعلقات اور خطے کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ چینی نائب وزیر خارجہ زانگ زی جونZhang Zhijun سے بھی ملاقات کریں گے،ان کایہ دورہ پاک چین اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت ہورہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.