تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

شیلا کی جوانی کے بعد اب کترینہ مادھوری کے نقشِ قدم پر چل پڑیں

جنگ نیوز -
ممبئی …حال ہی میں ہدایتکارہ فرح خان کی فلم "تیس مار خان"میں اپنے آئٹم سونگ شیلا کی جوانی سے لوگوں کے دل جیتنے والی کترینہ کیف ایک بار پھر آئٹم سونگ پکچرائز کروائیں گی جس کے لیے وہ مادھوری کا انداز اپنائیں گی۔جی ہاں کترینہ کیف اس بار اپنی نئی فلم "میرے برادر کی دلہن" کے لیے آئٹم سونگ عکسبند کروارہی ہیں اور گانے کا انداز بھی کچھ مختلف نہیں بلکہ ڈانس کوئین مادھوری کے مشہورِ زمانہ گانے "ایک دو تین"کی طرح ہی ہے۔اس آئٹم گانے میں کترینہ ایک ڈھابے کے باہر مادھوری کی طرح خاص روایتی لباس پہنے وہاں گاہکوں کی توجہ سمیٹتی نظر آئیں گی۔ کترینہ کیف نے اس بات کی تصدیق کردی ہے وہ یش راج بینر کی فلم میںآ ئٹم گرل بن رہی ہیں تاہم انہوں نے گانے کے بول کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شیلا کی جوانی کا جادو جگانے والی کترینہ مادھوری کا سحر توڑپاتی ہیں یا نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.