تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

قانون رسالت سے متعلق اسفند یار کا بیان آئین کے منافی ہے،معظم بٹ

جنگ نیوز -
پشاور…آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات معظم بٹ نے کہا ہے کہ اسفندیار ولی خان نے بھارت میں قانون رسالت میں ترمیم کا بیان دیکرملکی آئین کے منافی کام کیا ہے ۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں معظم بٹ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسفندیارولی کا بیان پاکستان کے آئین سے متصادم ہے ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام اپنے اسلامی تشخص اورحرمت رسالت پرضرب برداشت نہیں کرسکتے۔ اسفندیار ولی خان کو اپنی سیکولرذہنیت کی عکاسی کیلئے ایسے متنازع بیانات سے گریزکرنا چاہییے جوکروڑوں مسلمانوں کی دل آ زاری کا باعث ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.