29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
بولان میں دوگروپوں میں تصادم 4افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بولان…بولان کے علاقے بالاناڑی میں دومسلح گروپوں میں تصادم چار افراد ہلاک دوشدید زخمی ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے بالاناڑی میں ابڑو قبائل کے درمیان رشتہ کا تنازعہ دیرینہ چلا آرہاتھاجس پر ایک گروپ نے گلاب خان کے گھر پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔فائرنگ سے گلاب خان ، ان کا بھائی بگن ونذیر احمداور چاکر خان موقع پر ہلاک ہوگئے ۔جبکہ محمد عثمان اور بھاگیہ خان شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے بعد سبی اور کوئٹہ کی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ۔لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔