تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

صدر زرداری کی صحت انشورنش پالیسی وضع کرنے کی ہدایات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو غریب اور محروم افرد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر صحت اور زندگی کی انشورنش پالیسی وضع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے یہ ہدایات اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی طرف سے ہیلتھ اور لائف انشورنس سے متعلق بریفنگ دینے کے دوران دیں۔صدرکاکہناتھاکہ حکومت معاشرے کے غریب اورمحروم طبقات کوترجیحی بنیادوں پرصحت کی سہولیات فراہم کرے گی۔ صدر نے ہدایت کی کہ اگلے چار ہفتوں میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کیلئے ہر صوبے کے ایک ضلع میں ہیلتھ انشورنس اسکیم شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ ہیلتھ انشورنس اسکیم میں عالمی ادارہ صحت کی شرکت کے بارے میں جائزہ لیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.