29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی ،رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ پر تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔وزیر داخلہ رحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ،ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار افراد کی پارٹی وابستگی کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں بتدریج کمی آئی ہے ، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، رحمان ملک نے کہا کہ ملک میں لاپتہ افراد کی موجودہ تعداد177 ہے ۔