تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث4ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد سپرمارکیٹ تھانے کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 ملزمان جنید عرف کالا اور عرفان عرف عفو کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان ایس ایچ او تھانہ سپرمارکیٹ شفیق تنولی کے بھائی نوید تنولی کی ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور ملوث تھے۔ ایس پی لیاقت آباد ٹاؤن نوید خواجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں45 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے محمد پور میں ایک کارروائی کے بعد پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک سیاسی تنظیم کے کارکن عمیر ولد فضل ربی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن خرم وارث کے مطابق ملزم مختلف مسافر بسوں پر فائرنگ کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اورملزم نے روٹ نمبر ون ڈی ایک بس پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے سات افراد کو ہلاک کرنے سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا۔ سی آئی ڈی پولیس کی ایک ٹیم نے ماڑی پور میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ کی وارداروں میں ملوث ملزم بخت چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی فیاض خان کے مطابق ملزم ایک لسانی تنظیم سے تعلق رکھتا ہے جو گلستان جوہر میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ زمین پر قبضے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.