تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

واجد شمس الحسن شہزادہ ولیم شادی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کو پاکستان کے آم اور چاول بہت پسند ہیں۔ جیو نیوز کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ برطانوی ملکہ کو دو مرتبہ اپنی اسنادِ سفارت پیش کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے خود ان سے کہا کہ پاکستانی آم انھیں بہت پسند ہیں۔ واجد شمس الحسن نے کہا کہ شاہی خاندان کو پاکستانی آموں کے علاوہ پاکستان کے باسمتی چاول بھی بہت پسند ہیں۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.