29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اقبال کے تصورات مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، ڈاکٹر قیصر عباس
جنگ نیوز -
ڈلاس …راجہ زاہد اختر خانزادہ… تنظیم ”ایوانِ اردو“ ٹیکساس کے زیراہتمام جشنِ اقبال کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پورے امریکہ سے آئے ہوے دانشوروں’ شعراء اور محققین نے شاعرِ مشرق کے فلسفے اور کلام پر مقالے پڑھے۔ ان میں شکاگو سے ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر وصی اللہ خان‘ ڈلاس سے یونیو سٹی آف نارتھ ٹیکساس کے اسسٹنٹ ڈین ڈاکٹر قیصر#عباس اور نیویارک سے آئے شاعر و دانشور مامون ایمن# بھی شامل تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر قیصر#عباس نے اپنے مقالے میں شاعرِ مشرق کے فلسفے اور کلام کو عہد حاضر کے مسلمانوں کے مسائل کا حل قرار دیا ۔ ان کے نزدیک اقبال ہمارے عہد کے قدامت پسند‘ تشددپسند رجحانات اور ملائیت کاحل ایک ترقی پسند اسلامی مملکت کے تصور میں تلاش کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر وصی اللہ خان نے جو اس سمپوزیم کے صدر بھی تھے کہاکہ نہ صرف ہمیں اپنے اردگرد بلکہ پوری دنیا میں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھنا چاہیے۔مامون ایمن #نے کہا کہ علامہ اقبال ہجرت کے تصور کے زیعے ایک عالمی اسلامی معاشرے کی بات کرتے ہیں اور اس طرح وہ امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے لئے بھی مشعلِ راہ ہیں۔صابر حسین صا#بر‘ صلاح الدین صدیقی اور فریار کوہ ذادہ نے بھی علامہ اقبال کے فن اور حیات پر مقالے پیش کئے۔ تقریب کے بعد مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مامون ایمن #نے کی۔ ڈاکٹر قیصر# عباس نے اپنا تازہ کلا م اور مامون ایمن# نے رباعیات سناکر داد وصول کی۔ مقامی شعرا ء میں مزمل‘ صابر حسین صا#بر‘ احمد تنہا‘ عارف ظہیر#‘ شیخ اعجا#ز‘ لطیف# کاسو اور ذولفقار# آغا شامل تھے۔ ا س کامیاب تقریب کے روحِ رواں عارف ظہیر #اور احمد تنہا #نے شرکاء اور ایوانِ اردو کے ان کارکنان کو ایوارڈپیش کیے جو فلوریڈا میں اپنی تہذیب اور ثقافت کا چراغ ایک عرصے سے روشن رکھے ہوئے ہیں۔