تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد میں بعض عناصر کی جانب سے نجی ٹی وی کے نمائندوں اور کیمرہ مین پر تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پر تشدد کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور ان کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے روزنامہ جنگ کراچی کے سینئرسب ایڈیٹراورفارن ڈیسک کے انچارج عثمان عرفانی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے انکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.