29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکہ میں دنیا کی سب سے لمبی ماڈل ٹرین تیار کر لی گئی
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکہ کے Railroad Museumمیں دنیا کی سب سے لمبی ماڈل ٹرین تیار کر لی گئی ہے۔اس ماڈل ٹرین کی کُل لمبا ئی 920فٹ ہے جبکہ اس کے ساتھ 1ہزار 7سوبو گیاں بھی منسلک کی گئیں ہیں۔ رنگ بر نگی ڈبوں پر مشتمل اس ماڈل ٹرین میں750فٹ کا فاصلہ طے کر نے کی صلاحیت مو جود ہے جسے ایک سال سے زائد عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جر منی کے Miniature Wunderland میں892فٹ لمبی ماڈل ٹرین تیارکی گئی تھی جسے920فٹ لمبی اس امریکی ماڈل ٹرین نے پیچھے چھوڑ دیاہے۔