29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
یوکرین: خاتون نے ہاتھی کے بچے کو اپنے گھر کا حصہ بنالیا
جنگ نیوز -
کیوو…عام طور پر بلی ،کتے اور پرندوں کو گھر میں پالا جا تا ہے لیکن یو کرین میں ایک خاتو ن نے ہاتھی کے بچے کو اپنے گھر کاحصہ بنالیاہے۔ اس ہاتھی کی ماں نے اس کی پرورش کر نے سے انکار کر تے ہو ئے اسے نظر انداز کر دیا تھاجس کے بعد ان خاتون نے جوکہ چڑیا گھر میں جا نوروں کی رکھوالی کر تی ہیں اسے اپنے ساتھ گھر لے آئیں۔یہ خاتون بچوں کی طرح اس ننھے ہاتھی کے کھانے ،پینے اور سونے کا خیال رکھتی ہے اور بدلے میں یہ ننھا ساتھی بھی انھیں اپنی سونڈ سے پیا ر کر کے اپنا ئیت کا اظہا ر کر تا ہے۔