29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
نیشنل بنک فٹبال:کے آرایل نے کے ای ایس سی کو ہرادیا
جنگ نیوز -
کراچی… شکیل یامین کانگا …نیشنل بینک فٹ بال کپ میں خان ریسرچ لیباریٹریز (کے آر یل) نے حسنین کے فیصلہ کن گول کے ای ایس سی کو 1-0 کی شکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا جبکہ آرمی نے پی آئی اے کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ فیصل آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں بدھ کو کے آر ایل اور کے ای ایس سی کا مقابلہ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا میچ کا واحد فیصلہ کن گول 57 ویں منٹ میں کے آر ایل ایل کے حسنین نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ فائنل کے مہمان خصوصی کشمنر فیصل آباد سید طاہر حسین تھے جنہوں نے فائنل ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ کے آر ایل کی ٹیم کو لاکھ لاکھ روپے اور خوبصورت ٹرافی جبکہ کے ای ایس سی کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر آرمی کو 50 ہزار روپے دیئے گئے۔دریں اثناء پاکستانی کھلاڑی شاہد آفتاب ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے لاسٹ 16 میں پہنچ گئے جبکہ دیگر دو کھلاڑی محمد سجاد اور عمران شہزاد لیگ میچز میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کے شہر اندور میں ہونے والی چیمپئن شپ کے لیگ کے آخری روز محمد سجاد یو اے ای کے محمد الجوکر اور عمران شہزاد تھائی لینڈ کے پساکوم سوواناوات کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ شاہد آفتاب کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں جمعرات کو یو اے ای کے محمد الجوکر سے ہوگا۔