تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سیف علی اور کرینہ بہت جلدشادی کا باقاعدہ اعلان کردینگے

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ میں اداکاروں کی جوڑیاں بننا اور ٹوٹنا عام بات ہے تاہم خاص بات یہ ہے کہ کونسی جوڑی اپنے تعلقات کو باقاعدہ رشتے کی شکل دیتی ہے جسکی بہترین مثال امیتابھ جیا بچن اور دھرمیندرا اور ہیما مالنی کی ہے۔بالی ووڈ میں اگر ایک جوڑی کرینہ اور شاہد کپور کی ٹوٹی تو دوسری طرف سیف اور کرینہ کی جوڑی بننا انجام پائی تاہم طویل عرصے سے اس جوڑی کی شادی کے ارادے ہونے یا ناہونے کے بارے میں میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے بلا آخر شادی کی ذمہ داری اٹھانے کا ارادہ کرلیا ہے اور سیف نے کرینہ کو شادی کے لیے باقاعدہ طور پر پروپوز بھی کردیا ہے۔سیفینہ کے نام سے بالی ووڈ میں مشہور اس جوڑی کی جانب سے بہت جلد شادی کا اعلان سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر سیف کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم Agent Vinodکی نمائش کے بعد کیا جائیگا۔واضح رہے کہ سیف اورکرینہ اپنے تعلقات کو لیکر بہت سنجیدہ ہیں اور اسے با آسانی منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ناصرف سیف کرینہ کی فیملی سے اچھے تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں بلکہ کرینہ بھی سیف کے بچوں اور گھروالوں سے نزدیکیاں بنارہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.