تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

مونا لیزا کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقی کام شروع

جنگ نیوز -
روم ... مونا لیزا کون تھی؟ یہ سوال تقریباً پانچ صدیوں سے مصوری کی دنیا کے ان چند معموں میں سرفہرست رہا ہے جن میں سب سے زیادہ دلچسپی لی جاتی رہی ہے۔اٹلی کے محققین کی ایک ٹیم اس خاتون کی باقیات تلاش کر رہی ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور تصویر مونا لیزا کی ماڈل تھی۔ محققین کو امید ہے کہ وہ ریڈار کی مدد سے اس خاتون کی کھوپڑی تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔خیال ہے کہ فلورنس کے سینٹ ارسلا کونونٹ میں مدفون لیزار گیراردینی ہی وہ عورت ہے جسے دیکھ کر لیونارڈو ڈاونچی نے مونا لیزا بنائی تھی۔اگر محققین نے اس خاتون کا سر تلاش کرلیا تو پھر وہ کاربن تجزیے کی مدد سے اس خاتون کی عمر کی تصدیق کرنے اور اس کا چہرہ دوبارہ تشکیل دے کر اسے تصویر سے ملانے کی کوشش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.