تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

برطانیہ: شہزادہ ولیم کی شادی کے دن بارش کاامکان

جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ میں شہزادہ ولیم کی شادی کے دن لندن میں موسلادھاربارش کاامکان ہے جس سے دینابھرسے آئے ہوئے سیاحوں کومشکلات کاسامناہوسکتاہے۔لندن میں گزشتہ چندروزسے موسم انتہائی خوشگوارہے جسے شاہی شادی کے بن بلائے مہمانوں نے خوب انجوائے کیا،تاہم جمعے کوولیم اورکیٹ کی شادی کے دن موسم کاموڈ تبدیل ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شاہی شادی کے دن موسم کے بارے میں حتمی پیش گوئی کرنامشکل ہے لیکن گزشتہ کئی روزکی تیزدھوپ کے بعداپریل کاروایتی موسم لوٹ آنے کاامکان موجودہے۔ جس کی وجہ سے مہمانوں کو مشکلات کاسامناہوسکتا ہے اور سیاحوں کودلہن کیٹ کا دیداربھی نصیب نہیں ہوسکے گا۔ بارش ہونے کی صورت میں کیٹ ویسٹ منسٹرایبے سے شاہی محل کاسفرگلاس وین میں کریں گی تاہم برطانوی روایات کے مطابق شادی کے دن بارش کونیک شگون سمجھاجاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.