تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

لاہور:آئل ایجنسی میں آتشزدگی ، دو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
لاہور:آئل ایجنسی میں آتشزدگی ، دو افراد ہلاک

لاہور…لاہور کے علاقے جلو میں آئل ایجنسی میں موم بتی سے لگنے و لی آگ کے باعث دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔جلو پارک کے نواحی گاؤں موضع جلو میں پٹرول ایجنسی کے مالک نوجوان آصف نے لوڈ شیڈنگ کے باعث موم بتی جلائی ہوئی تھی کہ اچانک وہ پٹرول کے ڈرم میں گرنے سے یکدم آگ بھرک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس پر مقامی افراد نے قابو پایا۔آگ لگنے کے باعث آصف، اور اس کا دوست بھولا اور ذوہیب بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے تینوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں آصف اور زوہیب ہلاک جبکہ بھولا کی حالت تشویشناک ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.