تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بلوچستان،مختلف واقعات میں5افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں سوئی گیس کی دو پائپ لائنیں اڑا دی گئیں۔لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں پرانی دشمنی کی بنا پر ہونی والی فائرنگ کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ضلع خضدار میں دس سالہ لڑکے نصیر احمد نے خودکشی کرلی۔ ڈیرہ بگٹی کے پیر کوہ اورلوٹی میں نامعلوم افراد نے سوئی گیس کی دو پائپ لائنوں کو اڑا دیا جبکہ پیر کوہ میں نامعلوم سمت فائر کئے جانے والا راکٹ میدانی علاقے میں گرگیا ۔آواران میں بھی ایک راکٹ فائرکیا گیا جو میدانی علاقے گرا تاہم اس کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.