29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسلام آباد: مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس آج ہورہا ہے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہورہا ہے ۔ مشترکا مفادات کونسل کے اجلاس کے ایجنڈا میں ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے کے کثیر الجہتی اقدامات اور ان کی تجاویز پر غور بھی شامل ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کونسل اجلاس میں صوبائی وزرا اعلی ، متعلقہ وفاقی وزرا شامل ہوں گے ، ملک کے توانائی وسائل کو بروئے کار لانے کے سلسلہ میں ٹائٹ گیس کی پالیسی اور توانائی وسائل کی قومی سطح پر بچت کی منصوبہ بندی کو بھی منظوری کیلئے کونسل میں پیش کیا جائے گا۔