تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اپراورکزئی میں فورسز کی کارروائی،8شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…اپراورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ کرم ایجنسی میں قبائل کے ساتھ جھڑپ میں چار شدت پسندمارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے خادیزئی اور ماموزئی میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانوں سے گولہ باری کی۔ کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک اور دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ ادھر وسطی کرم ایجنسی میں شدت پسندوں اور قبائل کے مابین جھڑپیں ہوئی۔ جھڑپ کے دوران 4شدت پسند ہلاک جبکہ 3 قبائلی زخمی ہوگئے۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علینگار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پیٹرولنگ کے دوران بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ۔جبکہ تحصیل بائیزئی کے علاقے غیر ڈنڈ میں شدت پسندوں نے رورل ہیلتھ سینٹر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.